اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی مشاورتی اجلاس کے بعد کہا کہ اوپیک نے ڈھائی سال کے بعد اس فیصلے پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اوپیک کے رکن ملکوں کے تیل اور توانائی کے وزراء نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اوپیک کے سیکرٹریت کی تجویز پر تیل کی یومیہ پیداوار کم کر کے بتیس اعشاریہ پانچ ملین بیرل کر دیں گے اور اس کے مطابق رکن ملکوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے الجزائر میں اوپیک کے مشاورتی اجلاس کے طویل ہونے کے بارے میں کہا کہ اس اجلاس میں بہت سے مسائل اٹھائے گئے اور پھر مشاورتی اجلاس کو اوپیک کے غیرمعمولی اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا اور اس طرح اس اجلاس کے فیصلے زیادہ اعتبار کے حامل ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲